مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
اذان کا بیان
47. نماز تہجد (رات کی نماز کا بیان)۔
حدیث نمبر: 424
Save to word مکررات اعراب Hindi
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے اس حدیث میں (پچھلی حدیث سے اتنا زیادہ) روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (صبح کو تشریف لائے اور) فرمایا: میں نے جو تمہارا فعل دیکھا اسے سمجھ لیا (یعنی تم کو عبادت کا شوق ہے) تو اے لوگو! اپنے گھروں میں نماز پڑھو کیونکہ آدمی کی نمازوں میں افضل نماز وہ ہے جو اس کے گھر میں ہو سوائے فرض نماز کے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.