ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ قسم اس کی جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دنیا سے لے گیا کہ کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عصر کے بعد دو رکعتیں ترک نہیں فرمائیں یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے جا ملے اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ سے جا ملے، اس وقت (جسم بھاری ہونے کا باعث) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے بوجھل ہو جاتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بہت سی نمازیں بیٹھ کر پڑھا کرتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ان دونوں کو یعنی عصر کے بعد دو رکعتیں (ہمیشہ) پڑھا کرتے تھے اور گھر ہی میں پڑھتے تھے، اس خوف سے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر گراں نہ گزرے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہی بات پسند فرماتے تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی امت پر آسان ہو۔