سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب قضائے حاجت کے لیے باہر تشریف لے جاتے تو میں اور ایک لڑکا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے جاتے، ہمارے پاس ایک عکازہ (گانسی دار لکڑی) یا لاٹھی یا نیزہ ہوتا تھا اور ہمارے ساتھ ایک پانی کی چھاگل ہوتی تھی۔ پس جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حاجت سے فارغ ہوتے تو وہ چھاگل ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دے دیتے۔