سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے مسجد میں ابن ابی حدرد سے اس قرض کا تقاضا کیا جو ان پر تھا۔ پس دونوں کی آوازیں بلند ہو گئیں یہاں تک کہ انھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے یہاں تک کہ اپنے حجرہ کا پردہ الٹ دیا اور آواز دی: ”اے کعب! انھوں نے عرض کی لبیک یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اپنے اس قرض سے کچھ کم کر دو اور اس کی طرف اشارہ کیا یعنی نصف (کم کر دو)۔“ کعب رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یا رسول اللہ! میں نے کم کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ابن ابی حدرد سے) فرمایا: ”اٹھ اور اسے ادا کر دے۔“