سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ (کی تعمیر) کے لیے قریش کے ہمراہ پتھر اٹھاتے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کے جسم اطہر) پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تہبند (بندھی ہوئی) تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا سیدنا عباس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اے میرے بھتیجے! کاش تم اپنی تہبند اتار ڈالتے اور اسے اپنے شانوں پر پتھر کے نیچے رکھ لیتے۔ جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ازار کھول ڈالی اور اسے اپنے شانوں پر رکھ لیا، تو بیہوش ہو کر گر پڑے پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم (کبھی) برہنہ نہیں دیکھے گئے۔