مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
فتنوں کا بیان
3. ہر دور کے بعد دوسرے دور کا اس سے بدتر آنا۔
حدیث نمبر: 2190
Save to word مکررات اعراب
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب حجاج سے پہنچنے والی (برائیوں کی) شکایت ان (انس بن مالک رضی اللہ عنہ) سے کی گئی تو انھوں نے کہا کہ صبر کرو کیونکہ اس کے بعد جو دور تم پر آئے گا، وہ تو اس سے بھی بدتر ہو گا، اسی طرح ہمیشہ ہوتا رہے گا یہاں تک کہ تم اپنے پروردگار سے جا ملو اور میں نے (یہ سب) تمہارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.