مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
حیض کا بیان
9. عورت کا اپنے بدن کو ملنا جب کہ وہ حیض سے پاک ہو جائے۔
حدیث نمبر: 213
Save to word مکررات اعراب Hindi
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے (روایت ہے کہ) ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے غسل حیض کی بابت پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حکم دیا: اس طرح غسل کر لے۔ فرمایا: ایک کستوری لگا ہوا روئی کا ٹکڑا لے اور اس سے طہارت حاصل کر لے۔ اس نے عرض کی اس سے کس طرح طہارت حاصل کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سبحان اللہ! .... طہارت حاصل کر لے۔ (ام المؤمنین کہتی ہیں) تو میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچ لیا اور کہا کہ اسے خون کے مقام (شرمگاہ) پر لگا لے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.