سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کسی بھی شخص کو اس کے عملوں کی وجہ سے نجات نہ ہو گی (بلکہ اللہ کی رحمت سے ہو گی)۔“ لوگوں نے پوچھا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی نہیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں! مجھے بھی نہیں مگر یہ کہ اللہ کے تعالیٰ کی رحمت مجھ کو ڈھانپ لے۔“ اور فرمایا: ”میانہ روی سے عمل کرو اور اللہ سے قربت حاصل کرو اور صبح و شام اور پچھلی رات میں عبادت کرو اور میانہ روی سے عمل کرنا تمہیں منزل مقصود (یعنی جنت) تک پہنچا دے گا۔“