مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
8. آدمی جو مال اللہ کی راہ میں دے وہی اس کا مال ہے۔
حدیث نمبر: 2101
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں ایسا کون ہے جسے اپنے وارث کا مال اپنے مال سے زیادہ محبوب ہے؟ سب نے عرض کی یا رسول اللہ! ہم سب کو اپنا ہی مال محبوب ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنا مال وہی ہے جو زندگی میں (فی سبیل اللہ) خرچ کر کے آگے بھیجا اور جو چھوڑ کر مر گیا وہ تو وارثوں کا ہے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.