مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
دل کو نرم کرنے والی باتوں کا بیان
2. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ”دنیا اس طرح بسر کرو جیسے کوئی پردیسی ہو یا راستہ چلتا ہوا مسافر“۔
حدیث نمبر: 2092
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے کندھے پکڑ کر فرمایا: دنیا اس طرح بسر کرو جیسے کوئی پردیسی ہو یا راہ چلتا مسافر۔ اور سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ جب صبح ہو تو شام کے منتظر مت رہو اور شام ہو تو صبح کے منتظر نہ ہو (اور جو نیک کام کرنا ہے وہ کر لو۔ شاید صبح آئی ہے تو شام نہ آئے) اور اپنی صحت میں بیماری کا سامان تیار کر لے اور زندگی میں موت کا کچھ سامان تیار کر لے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.