مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان
18. گالی دینے اور لعنت کرنے کی ممانعت۔
حدیث نمبر: 2031
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ثابت بن ضحاک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اسلام کے سوا کسی دوسری ملت کی قسم کھائی (یعنی جان بوجھ کر کافر ہو جانے کی قسم کھائی) پس وہ ویسے ہی (مذہب والا) ہے جیسے کہ اس نے قسم کھائی اور ابن آدم پر اس نذر کا پورا کرنا (لازم) نہیں ہے جو اس کے اختیار میں نہ ہو اور جس نے دنیا میں کسی چیز کے ساتھ خودکشی کر لی تو وہ قیامت میں اسی کے ساتھ عذاب دیا جائے گا اور جس نے مومن پر لعنت کی تو (اس کا گناہ) اس کے قتل کے برابر ہے اور جس نے مومن کو کافر کہا تو یہ بھی اس کے قتل کے برابر ہے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.