سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا(جب میں بچہ تھا تو) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھ کو پکڑ کر ایک ران پر بٹھاتے اور دوسری پر حسن رضی اللہ عنہ کو۔ پھر دونوں کو (اپنے ساتھ) چمٹا لیتے اور یہ دعا فرماتے: ”اے اللہ! تو ان پر رحم و کرم فرما کیونکہ میں بھی ان پر مہربانی کرتا ہوں۔“