مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
مریضوں کے بیان میں
3. جسے بندش ہوا کی وجہ سے مرگی لاحق ہو، اس کی فضیلت کا بیان۔
حدیث نمبر: 1954
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انھوں نے اپنے بعض ساتھیوں سے کہا کہ کیا میں تمہیں جنتی عورت دکھلاؤں؟ انھوں نے کہا ہاں کیوں نہیں۔ کہا یہی سانولی سی عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئی اور عرض کی کہ مجھے مرگی کا دورہ پڑتا ہے اور میرا جسم ظاہر ہو جاتا ہے۔ میرے لیے دعا کر دیجئیے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تو چاہے تو صبر کر لے تو تجھے جنت ملے گی ورنہ میں اللہ سے دعا کروں گا وہ تجھے صحت دیدے گا۔ اس نے عرض کی (کہ بہتر ہے) میں صبر کر لوں گی (لیکن) یہ میرا بدن جو ظاہر ہو جاتا ہے اس کے لیے اللہ سے دعا کر دیجئیے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کر دی (پھر اس کا بدن کبھی نظر نہ آیا)۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.