سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیوہ عورت کا نکاح اس سے اجازت لیے بغیر نہ کیا جائے اور نہ باکرہ کا نکاح بغیر اس کی اجازت کے کیا جائے۔“ لوگوں نے عرض کی کہ یا رسول اللہ! باکرہ کی اجازت کیونکر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا خاموش ہو جانا ہی (اس کی) رضامندی ہے۔“