سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت سے (لوگ) چار غرضوں سے نکاح کرتے ہیں (1) اس کے مال (2) نسب (3) خوبصورتی (4) دینداری کی وجہ سے، پس تجھے چاہیے کہ دینداری کو حاصل کر (اگر نہ مانے تو) تیرے دونوں ہاتھ خاک آلود ہوں۔“