سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آسمان پر چڑھائے گئے (یعنی معراج ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں ایک نہر پر گیا جس کے دونوں طرف خولدار موتیوں کے قبے (ڈیرے) تھے، میں نے جبرائیل رضی اللہ عنہ سے پوچھا یہ کیا ہے؟“ انھوں نے جواب دیا ”یہ (آپ کی نہر) کوثر ہے۔“