سیدنا عبداللہ بن قیس (ابوموسیٰ اشعری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چاندی کی دو جنتیں ہیں، ان کے برتن اور سارا سامان چاندی کا ہے اور سونے کی بھی دو جنتیں ہیں، ان کے بھی برتن اور سامان سونے کا ہے اور جنت عدن میں لوگوں اور ان کے پروردگار کے درمیان میں صرف جلال و عظمت کی چادر حائل ہو گی جو کہ پروردگار کے چہرہ مبارک پر پڑی ہو گی۔“