مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ الزمر
4. اللہ تعالیٰ کے قول ”اور (جب پہلا) صور پھونک دیا جائے گا تو زمین و آسمان کے سب لوگ بیہوش ہو کر گر پڑیں گے“ (سورۃ الزمر: 68) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1772
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دونوں صوروں کا درمیانی عرصہ چالیس کا ہے۔ لوگوں نے سیدنا ابوہریرہ سے کہا کہ چالیس روز کا؟ انھوں نے کہا میں نہیں کہہ سکتا۔ (سائل نے) کہا کہ چالیس برس کا؟ انھوں نے کہا میں نہیں کہہ سکتا۔ (سائل نے) کہا چالیس مہینوں کا؟ انھوں نے کہا میں نہیں کہہ سکتا (اور کہا کہ قبر میں): سوائے ریڑھ کی ہڈی کے انسان کا تمام بدن گل جاتا ہے اور اسی (ریڑھ کی ہڈی) اور انسان کا تمام بدن (دوبارہ) جوڑا جائے گا۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.