مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ النساء
4. اللہ تعالیٰ کا قول ”پس کیا حال ہو گا جس وقت کہ ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے“ (سورۃ النساء: 41)۔
حدیث نمبر: 1733
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: مجھے قرآن پڑھ کر سناؤ۔ میں نے عرض کی بھلا میں کیا سناؤں، قرآن تو آپ پر ہی اترا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے دوسرے سے سننا اچھا معلوم ہوتا ہے۔ تو میں نے سورۃ نساء پڑھنا شروع کی اور جب میں اس آیت پر پہنچا پس کیا حال ہو گا جس وقت کہ ہم ہر امت میں سے ایک گواہ لائیں گے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بس کر۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.