سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ نے ایام (جنگ) جمل میں مجھے اس بات سے فائدہ دیا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی، ورنہ قریب تھا کہ میں جمل والوں میں شریک ہو کر لڑتا، (انھوں نے) کہا کہ وہ بات یہ تھی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ خبر پہنچی کہ ایران والوں نے کسریٰ کی بیٹی (بوران بنت مشیرویہ) کو اپنا حکمران بنا لیا ہے تو فرمایا: ”جو قوم اپنے اوپر عورت کو حکمران بنائے گی وہ ہرگز فلاح حاصل نہ کر سکے گی۔“