سیدنا سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ نے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جنگ ذات الرقاع میں حاضر تھے، صلوٰۃ خوف (یعنی خوف کی نماز پڑھنے) کا بیان کیا کہ ایک گروہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ صف باندھی اور ایک گروہ دشمن کے مقابل رہا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ساتھ والوں کو ایک رکعت پڑھائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے رہے اور وہ (مقتدی) اپنی نماز پوری کر کے چلے گئے اور دشمن کے مدمقابل ہو گئے) پھر دوسرا گروہ آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھیں دوسری رکعت جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی باقی رہ گئی تھی پڑھائی، پھر (بیٹھے) ٹھہرے رہے اور انہوں نے اپنی اپنی نماز پوری کر لی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ سلام پھیرا۔