سیدہ ربیع بنت معوذ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میری شادی سے اگلے روز (یعنی عروسی کے روز) صبح میرے پاس تشریف لائے، کچھ لڑکیاں اس وقت دف بجا رہی تھیں اور بدر کے دن ان کے جو بزرگ مارے گئے ان کی تعریفیں کر رہی تھیں۔ ایک لڑکی ان میں سے یہ کہنے لگی کہ ہم میں ایک نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ہے جو جانتا ہے کہ کل کیا ہو گا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس طرح مت کہو اور پہلے جو کہہ رہی تھی وہی کہو۔“