ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ بعاث کا دن وہ دن تھا جو اللہ تعالیٰ اپنے پیغمبر کے پیشتر لایا (اس میں بڑی مصلحت تھی) جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو انصار کا یہ حال تھا کہ ان میں پھوٹ پڑی ہوئی تھی، ان کے سردار کچھ مقتول اور کچھ زخمی تھے، اللہ نے اس دن کو آگے کیا اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تاکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لاتے ہی مسلمان ہو جائیں۔