سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک عورت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (اب کی دفعہ لوٹ جانے اور) دوبارہ آنے کا حکم فرمایا: ”اس نے کہا کہ بتلائیے! اگر میں آؤں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نہ ملیں تو؟ گویا وہ کہنا چاہتی تھی کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم وفات پا جائیں تو؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں نہ ہوں تو ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کے پاس آنا۔“(وہ عورت مالی تعاون کے سلسلہ میں آئی تھی)۔