ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین مکہ کی ہجو کرنے کی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں بھی انہی کے خاندان سے ہوں۔“ تو سیدنا حسان رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں (اپنی شاعری کے کمال) سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان مشرکوں میں سے اس طرح نکال لوں گا جیسے آٹے میں سے بال نکالتے ہیں۔