مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
انبیاء کے حالات کے بیان میں
15. اللہ تعالیٰ کا قول ”اے اہل کتاب! اپنے دین کے بارے میں حد سے نہ گزر جاؤ .... کار ساز ہے“ (سورۃ النساء: 171)۔
حدیث نمبر: 1431
Save to word مکررات اعراب
سیدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اس بات کی گواہی دے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں، اس کا کوئی شریک نہیں اور محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور رسول ہیں اور عیسیٰ (علیہ السلام) اس کے بندے اور رسول ہیں اور وہ (عیسیٰ علیہ السلام) اس کا وہ کلمہ ہیں جو اس نے مریم علیہ السلام کی طرف ڈالا تھا اور اس کی طرف سے ایک روح ہیں اور جنت برحق ہے۔ اور وہ دوزخ برحق ہے تو اللہ تعالیٰ (ایک نہ ایک دن) اسے جنت میں لے جائے گا گو وہ کیسے ہی اعمال کرتا ہو۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.