ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اے عائشہ! یہ جبرائیل علیہ السلام تم کو سلام کہتے ہیں۔“ تو انھوں نے کہا وعلیہ السلام رحمتہ اللہ وبرکاتہ، آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) وہ دیکھتے ہیں جو میں نہیں دیکھتی۔ ”ترٰی“ سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو مراد رکھا۔