سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس رات مجھے معراج ہوئی، میں نے موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا کہ وہ ایک گندمی رنگ، دراز قامت اور پیچ دار بالوں والے آدمی ہیں، جیسے قبیلہ شنوۃ کے لوگ ہوتے ہیں۔ اور میں نے عیسیٰ علیہ السلام کو بھی دیکھا کہ وہ میانہ قامت، میانہ بدن، سرخ سفید، سیدھے بالوں والے آدمی ہیں اور میں نے اس فرشتے کو بھی دیکھا جو دوزخ کا داروغہ ہے۔ اور دجال کو بھی منجملہ اور آیات الٰہی کے دیکھا جو اللہ نے مجھے (اس روز) دکھائیں۔ اور (سورۃ السجدہ: 23 میں) جو ہے ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہرگز اس ملاقات میں شک نہیں کرنا چاہیے“(اس سے مراد معراج کی رات موسیٰ علیہ السلام سے ملاقات ہے)۔