مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
82. امام کا لوگوں کے نام لکھنا (کیسا ہے؟)
حدیث نمبر: 1307
Save to word مکررات اعراب
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جتنے لوگ اسلام کا کلمہ پڑھتے ہیں ان سب کے نام لکھ کر میرے سامنے لے آؤ۔ چنانچہ ہم نے ایک ہزار پانچ سو آدمیوں کے نام لکھے پھر ہم نے (اپنے دل میں) کہا کہ کیا ہم (اب بھی کافروں کا) خوف کریں حالانکہ ہم ایک ہزار پانچ سو آدمی ہیں؟ پھر بیشک ہم نے اپنے آپ کو دیکھا کہ خوف میں مبتلا کر دیے گئے حتیٰ کہ کوئی (کوئی) آدمی مارے خوف کے تنہا نماز پڑھتا۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.