سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم (حج میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔ پس جب ہم کسی بلندی پر چڑھتے تو لا الہٰ الا اللہ اور اللہ اکبر کہتے تھے، ہماری آوازیں بلند ہوتی تھیں تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! اتنا نہ چلاؤ اپنی جانوں پر آسانی کرو کیونکہ تم لوگ نہ کسی بہرے کو پکار رہے ہو نہ کسی غائب کو۔ بیشک وہ سنتا ہے۔ وہ قریب ہے۔ (سیڑھیاں چڑھتے وقت بھی اللہ اکبر کہنا چاہیے)