مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
49. مسافر کا سفر کے وقت رخصت ہونا۔
حدیث نمبر: 1268
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی لشکر میں بھیجا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے فرمایا: اگر تم فلاں اور فلاں شخص کو پانا (قریش کے دو آدمیوں کا نام لیا) تو انھیں آگ میں جلا دینا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ پھر جب ہم سفر میں جانے لگے تو ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس رخصت ہونے کو آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمہیں حکم دیا تھا کہ فلاں اور فلاں شخص کو آگ میں جلا دینا، مگر آگ سے تو اللہ ہی عذاب کرتا ہے۔ لہٰذا اگر تم ان کو پکڑو تو انھیں قتل کر دینا۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.