مختصر صحيح بخاري کل احادیث 2230 :حدیث نمبر
مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں
40. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زرہ اور قمیص کا بیان (جو) لڑائی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پہنتے تھے۔
حدیث نمبر: 1257
Save to word مکررات اعراب
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر کے دن جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک قبہ کے اندر تھے، یہ فرمایا: اے اللہ! میں تجھے تیرے عہد اور تیرے وعدے کا واسطہ دیتا ہوں کہ (مسلمانوں کو فتح دیدے) اے اللہ! اگر تو چاہے تو آج کے بعد پھر کبھی تیری عبادت نہ کی جائے گی۔ پس سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا کہ یا رسول اللہ! (اسی قدر دعا) آپ کو کافی ہے، بیشک آپ نے اپنے پروردگار سے دعا کی حد کر دی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (اس وقت) زرہ پہنے ہوئے تھے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ (الفاظ) کہتے ہوئے باہر تشریف لائے: عنقریب یہ جماعت بھگا دی جائے گی اور یہ لوگ پیٹھ پھیر لیں گے، بلکہ قیامت کا ان سے وعدہ ہے اور قیامت بہت سخت اور تلخ چیز ہے۔ (سورۃ القمر 45 , 46) اور ایک روایت میں ہے کہ یہ بدر کے دن کا واقعہ ہے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.