3. اندھے شخص کی گواہی اور اس کا حکم دینا اور اس کا نکاح کرنا اور نکاح کرا دینا اور خریدوفروخت کرنا اور اس کی اذان وغیرہ کا اور ان چیزوں کا جو آواز سے معلوم ہو سکتی ہیں قبول کرنا۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا ایک دوسری روایت میں کہتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے گھر میں تہجد کی نماز پڑھی پھر عباد رضی اللہ عنہ کی آواز سنی وہ مسجد میں نماز پڑھ رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عائشہ! کیا یہ عباد کی آواز ہے؟“ میں نے عرض کی جی ہاں تو فرمایا: ”اے اللہ عباد پر رحمت فرما۔“