سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب لوگوں سے بہتر میرے دور کے لوگ ہیں (یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم) پھر جو ان کے قریب ہوں گے (یعنی تابعین) پھر جو ان کے قریب ہوں گے (یعنی تبع تابعین)۔ ان کے بعد کچھ ایسے لوگ پیدا ہوں گے جو قسم سے پہلے گواہی دیں گے اور گواہی سے پہلے قسم کھائیں گے۔“