سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ(جن دنوں مروان حاکم تھا، ایک مقدمہ میں) انھوں نے گواہی دی کہ بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دونوں مکان اور حجرہ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کو دیا تھا پس مروان نے ان کی شہادت پر سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کے بیٹیوں کے حق میں فیصلہ دیا۔