سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
اذان اور نماز
440. دوران نماز تھوکنے کے آداب
حدیث نمبر: 666
Save to word مکررات اعراب Hindi
- (إذا قام احدكم إلى الصلاة؛ فلا يبصق امامه؛ فإنما يناجي الله ما دام في الصلاة، ولا عن يمينه؛ فإن عن يمينه ملكا. وليبصق عن يساره او تحت قدمه فيدفنها).- (إذا قامَ أحدُكم إلى الصّلاةِ؛ فلا يبصق أمامَه؛ فإنما يناجِي الله ما دامَ في الصّلاةِ، ولا عن يمينِه؛ فإنَّ عن يمينِه ملكاً. وليبصق عن يَسارِه أو تحتَ قدمِه فيدفِنَها).
سیدناابوہریرہ رضی اللہ عنہ سےروایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سےکوئی نماز کےلیے کھڑا ہو تو وہ اپنے سامنے نہ تھوکےکیونکہ جب وہ نماز میں ہوتا ہے اپنے ربّ سے سرگوشیاں کر رہا ہوتا ہے اور نہ ہی اپنے دائیں تھوکے کیونکہ اس کے دائیں فرشتہ ہوتا ہے۔ (البتہ) اپنی بائیں جانب تھوک لے یا پاؤں تلے تھوک کر اسے دفن کر دے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.