سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
سیرت نبوی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عادات و اطوار
2677. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سال پہلے اپنی وفات کی پیش گوئی کر دی تھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر مبارک کی زیارت کی مشروعیت
حدیث نمبر: 4066
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" يا معاذ! إنك عسى ان لا تلقاني بعد عامي هذا، [ا] ولعلك ان تمر بمسجدي [هذا ا] وقبري".-" يا معاذ! إنك عسى أن لا تلقاني بعد عامي هذا، [أ] ولعلك أن تمر بمسجدي [هذا أ] وقبري".
عاصم بن حمید سکونی سے روایت ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو (‏‏‏‏یمن کی طرف) بھیجا تو وصیت کرتے ہوئے ا‏‏‏‏ن کے ساتھ نکلے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سوار تھے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ا‏‏‏‏ن کی سواری کے ساتھ چل رہے تھے۔ جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا: ‏‏‏‏معاذ! شاید اس سال کے بعد تو مجھ سے ملاقات نہ کر سکے، لیکن ممکن ہے کہ تو میری مسجد یا میری قبر کے پاس سے گزرے۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی کی وجہ سے گھبرا گئے اور رونا شروع کر دیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏معاذ! نہ روؤ، بیشک رونا شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔ ‏‏‏‏

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.