-" ما اوتيكم من شيء وما امنعكموه، إن انا إلا خازن اضع حيث امرت".-" ما أوتيكم من شيء وما أمنعكموه، إن أنا إلا خازن أضع حيث أمرت".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم لوگوں کو نہ کوئی چیز عطا کرتا ہوں اور نہ تم کو محروم رکھتا ہوں، میں تو ایک خزانچی ہوں، میں تو (ہر چیز) وہاں رکھتا ہوں جہاں کا مجھے حکم ہوتا ہے۔ ”