- (ارتيك في المنام مرتين؛ ورجل يحملك في سرقة من حرير، فيقول: هذه امراتك. فاقول: إن يك هذا من عند الله عز وجل يمضه).- (أُرتيكِ في المنامِ مرّتينِ؛ ورجلٌ يحملُك في سَرَقة من حريرٍ، فيقولُ: هذه امرأتُك. فأقولُ: إن يكُ هذا من عندِ الله عز وجل يُمضِهِ).
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے فرمایا: ”تم مجھے خواب میں دو مرتبہ دکھائی گئی تھی، ایک آدمی تجھے ریشم کے ایک ٹکڑے میں اٹھا کر (میرے پاس) آیا اور کہا: یہ آپ کی بیوی ہے۔ میں نے کہا: اگر یہ معاملہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے تو وہ اس کو نافذ کر دے گا۔“