-" خلق الله تبارك وتعالى الجنة لبنة من ذهب ولبنة من فضة وملاطها المسك، فقال لها: تكلمي، فقالت: * (قد افلح المؤمنون) *، فقالت الملائكة: طوبى لك، منزل الملوك".-" خلق الله تبارك وتعالى الجنة لبنة من ذهب ولبنة من فضة وملاطها المسك، فقال لها: تكلمي، فقالت: * (قد أفلح المؤمنون) *، فقالت الملائكة: طوبى لك، منزل الملوك".
سیدنا ابوسعید سے موقوفاً اور مرفوعاً دونوں طرح سے روایت ہے کہ ”اللہ تبارک و تعالیٰ نے جنت کو پیدا کیا، (تعمیر کا انداز یہ تھا کہ) ایک اینٹ سونے کی، ایک اینٹ چاندی کی اور گارا کستوری کا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے کہا: کلام کر۔ اس نے کہا: «قَدْ أَفْلَحَ الْمُؤْمِنُونَ» ”تحقیق مومن کامیاب ہو گئے“(۲۳-المؤمنون:۱)، فرشتوں نے کہا: (اے جنت!) تیرے لیے خوشخبری ہو، تو تو بادشاہوں کا ٹھکانہ ہے۔“