-" إذا دخل اهل الجنة الجنة، يقول الله عز وجل: هل تشتهون شيئا فازيدكم؟ فيقولون: ربنا وما فوق ما اعطيتنا؟ قال: فيقول: رضواني اكبر".-" إذا دخل أهل الجنة الجنة، يقول الله عز وجل: هل تشتهون شيئا فأزيدكم؟ فيقولون: ربنا وما فوق ما أعطيتنا؟ قال: فيقول: رضواني أكبر".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب جنت والے جنت میں داخل ہو جائیں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کیا تمہیں (مزید) کسی چیز کی خواہش ہے، تو وہ بھی پوری کر دیتا ہوں؟ وہ کہیں گے: اے ہمارے رب! جو کچھ تو نے عطا کیا، اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتا ہے ( کہ اس کے حصول کی آرزو کی جائے)۔ وہ کہے گا: (تم سے) میرا راضی ہو جانا سب سے بڑی (نعمت) ہے۔“