-" ما من احد من ولد آدم إلا قد اخطا، او هم بخطيئة، ليس يحيى بن زكريا".-" ما من أحد من ولد آدم إلا قد أخطأ، أو هم بخطيئة، ليس يحيى بن زكريا".
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یحییٰ بن زکریا علیہ السلام کے علاوہ آدم علیہ السلام کی اولاد میں سے ہر فرد نے کوئی نہ کوئی خطا کی یا خطا کا ارادہ کیا۔“ یہ حدیث سیدنا عبداللہ بن عباس، سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص یا ان کے باپ سیدنا عمرو، سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہم اور حسن بصری اور یحییٰ بن جعدہ سے مرسلاً روایت کی گئی ہے۔