سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4035 :ترقیم البانی
سلسله احاديث صحيحه کل احادیث 4103 :حدیث نمبر
سلسله احاديث صحيحه
ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق
2467. آدم اور موسیٰ علیہما السلام کا مباحثہ
حدیث نمبر: 3808
Save to word مکررات اعراب Hindi
-" إن موسى قال: يا رب ارني آدم الذي اخرجنا ونفسه من الجنة، فاراه الله آدم، فقال: انت ابونا آدم؟ فقال له آدم: نعم، فقال: انت الذي نفخ الله فيك من روحه، وعلمك الاسماء كلها، وامر الملائكة فسجدوا لك، قال: نعم، قال: فما حملك على ان اخرجتنا ونفسك من الجنة؟ فقال له آدم: ومن انت؟ قال: انا موسى، قال: انت نبي بني إسرائيل الذي كلمك الله من وراء حجاب، لم يجعل بينك وبينه رسولا من خلقه؟ قال: نعم، قال: افما وجدت ان ذلك كان في كتاب الله قبل ان اخلق؟ قال: نعم، قال: فما تلومني في شيء سبق من الله تعالى فيه القضاء قبلي؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم عند ذلك: فحج آدم موسى، فحج آدم موسى".-" إن موسى قال: يا رب أرني آدم الذي أخرجنا ونفسه من الجنة، فأراه الله آدم، فقال: أنت أبونا آدم؟ فقال له آدم: نعم، فقال: أنت الذي نفخ الله فيك من روحه، وعلمك الأسماء كلها، وأمر الملائكة فسجدوا لك، قال: نعم، قال: فما حملك على أن أخرجتنا ونفسك من الجنة؟ فقال له آدم: ومن أنت؟ قال: أنا موسى، قال: أنت نبي بني إسرائيل الذي كلمك الله من وراء حجاب، لم يجعل بينك وبينه رسولا من خلقه؟ قال: نعم، قال: أفما وجدت أن ذلك كان في كتاب الله قبل أن أخلق؟ قال: نعم، قال: فما تلومني في شيء سبق من الله تعالى فيه القضاء قبلي؟ قال رسول الله صلى الله عليه وسلم عند ذلك: فحج آدم موسى، فحج آدم موسى".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: موسیٰ علیہ السلام نے کہا: اے میرے رب! مجھے آدم (‏‏‏‏علیہ السلام) دکھائیے جس نے ہمیں اور اپنے آپ کو جنت سے نکال دیا۔ اللہ تعالیٰ نے ان کو آدم دکھائے۔ (‏‏‏‏آسانی کے لیے مکالمہ کی صورت میں ترجمہ پیش کیا جاتا ہے۔) موسیٰ علیہ السلام: آپ ہمارے باپ آدم ہیں؟ آدم علیہ السلام: جی ہاں۔ موسیٰ علیہ السلام: آپ وہی ہیں جن میں اﷲ تعالیٰ نے اپنی روح پھونکی، سارے کے سارے اسماء سکھلائے اور فرشتوں کو حکم دیا کہ وہ آپ کو سجدہ کریں؟ آدم علیہ السلام: جی ہاں، موسیٰ علیہ السلام: سو کس چیز نے آپ کو اس بات پر اکسایا کہ آپ نے ہمیں اور اپنے آپ کو جنت سے نکال دیا؟ آدم علیہ السلام: آپ کون ہیں؟ موسیٰ علیہ السلام: میں موسیٰ ہوں۔ آدم علیہ السلام: آپ بنی اسرائیل کے وہی رسول ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ نے کسی قاصد کے بغیر (‏‏‏‏براہ راست) پردے کے پیچھے سے کلام کی تھی۔ موسیٰ علیہ السلام جی ہاں۔ آدم علیہ السلام کیا آپ کو (‏‏‏‏تورات میں) یہ بات ملی کہ میری پیدائش سے پہلے اللہ تعالیٰ کی کتاب میں (‏‏‏‏میرا جنت سے نکلنا) لکھا جا چکا تھا؟ موسیٰ علیہ السلام جی ہاں۔ آدم علیہ السلام: اﷲ تعالیٰ کا جو فیصلہ مجھ سے پہلے میرے بارے میں سبقت لے جا چکا ہے، کیا آپ مجھے اس پر ملامت کرتے ہیں؟ یہ بات بیان کرنے کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آدم علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے، آدم علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام پر غالب آ گئے۔

https://islamicurdubooks.com/ 2005-2024 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to https://islamicurdubooks.com will be appreciated.