سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جبریل امین، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے اور آسمان کی طرف دیکھا، (کیا دیکھتے ہیں کہ) ایک فرشتہ اتر رہا تھا۔ پس جبریل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ یہ فرشتہ اپنی ولادت سے لے کر آج تلک کبھی نہیں اترا۔ جب وہ اتر چکا تو اس نے کہا اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کے رب نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے، (میں یہ پوچھنے آیا ہوں کہ) میں (اللہ) آپ کو بادشاہ بناؤں یا بندہ جو رسول ہو؟ جبریل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہا: اے محمد! اپنے رب کے لیے عاجزی کا ثبوت دو۔ سو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ ( وہ مجھے) بندہ اور رسول بنا دے۔“