- (اليس الذي امشاه على الرجلين في الدنيا قادرا على ان يمشيه على وجهه يوم القيامة؟!).- (أليسَ الذي أمشاهُ على الرِّجلين في الدُّنيا قادراً على أن يُمشِيَهُ على وجْههِ يومَ القيامة؟!).
قتادہ بیان کرتے ہیں کہ ہمیں سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ایک آدمی نے کہا اے اللہ کے نبی! آیا قیامت والے دن کافر کو اس کے چہرے کے بل لایا جائے گا؟ (یہ کیسے ممکن ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس ذات نے دنیا میں اسے پیروں کے بل چلایا، کیا وہ آخرت میں چہرے کے بل چلانے پر قادر نہیں ہے؟ ” قتادہ نے کہا: کیوں نہیں، ہمارے رب کی عزت کی قسم!۔