- (لانا لفتنة بعضكم اخوف عندي فتنة الدجال، ولن ينجو احد مما قبلها إلا نجا منها، وما صنعت فتنة - منذ كانت الدنيا- صغيرة ولا كبيرة إلا لفتنة الدجال).- (لأنَا لِفِتْنَةِ بَعْضِكْم أخْوَفُ عندي فتنة الدجال، ولن ينجو أحد مما قبلها إلا نجا منها، وما صُنِعَتْ فتنةٌ - منذ كانت الدنيا- صغيرة ولا كبيرة إلا لفتنة الدجال).
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے دجال کا ذکر کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دجال کے فتنے کی بہ نسبت مجھے خود تمہارے بعض افراد کے فتنوں کا زیادہ ڈر ہے، جو آدمی دجال سے پہلے والے فتنوں سے نجات پا گیا وہ اس کے فتنے سے بھی چھٹکارا حاصل کر لے گا اور ابتدائے دنیا سے جو چھوٹا بڑا فتنہ منظر عام پر آیا وہ فتنہ دجال کی خاطر تھا۔“