-" اظلتكم فتن كقطع الليل المظلم، انجى الناس منها صاحب شاهقة ياكل من رسل غنمه او رجل من وراء الدروب آخذ بعنان فرسه ياكل من فيىء سيفه".-" أظلتكم فتن كقطع الليل المظلم، أنجى الناس منها صاحب شاهقة يأكل من رسل غنمه أو رجل من وراء الدروب آخذ بعنان فرسه يأكل من فيىء سيفه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جب تم پر اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح فتنے ٹوٹ پڑیں گے تو ان سے زیادہ نجات حاصل کرنے والے (دو قسم کے لوگ ہوں گے:)(۱)(پہاڑوں کی) بلند و بالا چوٹیوں پر نکل جانے والا آدمی جو بکریوں کے دودھ کو خوراک بنائے گا اور (۲) وہ آدمی جو شاہراہ حیات سے ہٹ کر اپنے گھوڑے کی لگام تھام کر (کسی سرحد پر فروکش ہو کر) اپنے تلوار کے مال غنیمت کے ذریعے روزی کمائے گا۔“