-" إن لله مائة رحمة قسم رحمة (واحدة) بين اهل الدنيا وسعتهم إلى آجالهم واخر تسعا وتسعين رحمة لاوليائه وإن الله قابض تلك الرحمة التي قسمها بين اهل الدنيا إلى التسع والتسعين، فيكملها مائة رحمة لاوليائه يوم القيامة".-" إن لله مائة رحمة قسم رحمة (واحدة) بين أهل الدنيا وسعتهم إلى آجالهم وأخر تسعا وتسعين رحمة لأوليائه وإن الله قابض تلك الرحمة التي قسمها بين أهل الدنيا إلى التسع والتسعين، فيكملها مائة رحمة لأوليائه يوم القيامة".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تعالیٰ کے پاس سو رحمتیں ہیں، ایک رحمت کو اہل دنیا میں تقسیم کیا، وہ ان کو تا موت کافی ہے، اور ننانوے رحمتیں اپنے اولیاء کے لیے مؤخر کر رکھی ہیں اور جو رحمت اللہ تعالیٰ نے اہل دنیا میں تقسیم کی تھی، اس کو بھی واپس کر کے ان ننانوے کے ساتھ ملا دے گا اور اس طرح اپنے دوستوں کے لیے قیامت کے دن سو رحمتیں پوری کر دے گا۔