- (الله الله في قبط مصر؛ فإنكم ستظهرون عليهم، ويكونون لكم عدة واعوانا في سبيل الله).- (الله الله في قبطِ مِصرَ؛ فإنَّكم ستظهرونَ عليهم، ويكونُون لكم عُدَّةً وأعواناً في سبيل الله).
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی وفات کے وقت نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ”اللہ سے ڈرنا، اللہ سے ڈرنا مصر کے قبطیوں کے بارے میں، عنقریب تم ان پر غالب آ جاؤ گے اور اللہ تعالیٰ کے راستے میں تمہارے اعوان و انصار ہوں گے۔“