- (إني اتخذت خاتما من ورق، ونقشت فيه:"محمد رسول الله"، فلا ينقشن احد على نقشه).- (إني اتخذت خاتماً من وَرِقِ، ونقشْتُ فيه:"محمد رسول الله"، فلا ينقُشن أحد على نقشِه).
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اس میں «محمد رسول اللہ» کے الفاظ کندہ کروائے اور فرمایا: ”میں نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی ہے، اس میں «محمد رسول اللہ» کا نقش بنوایا ہے۔ تم میں سے کوئی آدمی اپنی انگوٹھی پر یہ الفاظ کندہ نہیں کروا سکتا۔“